لاہور(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ حکومت 8، 10ماہ چلے گی تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی ساتھ نہیں بیٹھیں گے، آصف زرداری کے بغیر حکومت چلنا مشکل کام ہوجائے گا، آصف زرداری کی پریذیڈنسی میں تصاویر لگتی نظر آرہی ہیں، حکومت آتی ہے تو دیکھیئے گا ایک مرتبہ پھر ساری صورتحال بگڑے گی۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہیں ہوگا وہ درست ثابت ہوا، یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن میں آزاد امیدوار ہوں گے وہ بھی درست ثابت ہوا۔ہمارا عدالتی نظام ہے جب چاہے 9 کردے جب چاہے 6 کردے، جس وقت جس کی مرضی ہوتی ہے وہ 6 کرتا ہے پھر اسی کو 9 کردیتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جن ججز نے استعفے دیئے ان کی کرپشن کی فائلز ہیں، نسلہ ٹاور غریبوں کا تھا اس کو گرا دیا گیا منظوری دینے والوں کو کچھ نہیں کہا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں