لاہور (پی این آئی) سیاستدان مصطفی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس وقت پی ٹی آئی کے ووٹرز کی جانب نظریں جمائے بیٹھی ہے، الیکشن جیت بھی گیا تو کسی جماعت میں شمولیت نہیں کروں گا، بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر تھوپنا بند کرنا ہوگا۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ورکر سندھ میں زیادہ ہے کے پی اور بلوچستان میں کم ہے، پیپلزپارٹی اس وقت پی ٹی آئی کے ووٹرز کی جانب نظریں جما کر بیٹھی ہے۔پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ووٹرز کو مائل کرنے کی کوشش کرے گی۔سیاسی جماعتوں میں ون مین شو ہوتا ہے، الیکشن جیت بھی گیا تو کسی جماعت میں شمولیت نہیں کروں گا، سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی منشور ہے اور نہ ہی یہ ملک کا نہیں سوچتی ہیں، اگر فیصلے بند کمروں میں کرکے تھوپ دینے ہیں تو الیکشن پر اربوں روپے کیوں لگا رہے ہیں، بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر تھوپنا بند کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں