پاک فوج کی بڑی کارروائی، ملک کو تباہی سے بچا لیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاک افغان سرحد کے قریب ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 دہشتگرد مارے گئے ہیں، دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیاہے ، علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ،۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close