اسلام آباد (پی این آئی) تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ۔۔ وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر پر سیلز ٹیکس، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا ئی۔ سامنے آنیوالی دستاویزات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کریں گے ، ترقیاتی بجٹ میں 61ارب روپے کی بچت کریں گے، توانائی کی قیمتوں کو بروقت بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہوتا ہوا نہ محسوس ہوا تو اقدامات اٹھائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں