اسلام آباد (پی این آئی) سابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟
۔۔۔۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، گرفتار کیا گیا۔۔۔۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، میرے بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا۔۔۔۔۔ فواد چوہدری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ فواد چوہدری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 جہلم سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں