پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ن لیگی رہنما کا دعوٰی

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ن لیگی رہنما کا دعوٰی۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اب بھی بارگیننگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا رزلٹ کام اور کارکردگی کی بنیاد پر آتا ہے، تقریر سے نہیں، ہم کام اور کارکردگی کو موضوع بنانا چاہتے ہیں،

ہم اپنا جواب رزلٹ سے دیں گے۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے معاملے پر ساری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کا حکومت میں شامل ہونا ضروری نہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سیاسی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ممکن ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close