اسلام آباد (پی این آ ٓئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں کل 89 ہزار 250 پولنگ سٹیشنز میں سے 17 ہزار 500 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 32 ہزار 508 کو حساس اور 42 ہزار 500 کو نارمل قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولنگ سٹیشنوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، ملک بھر میں حساس قرار دیئے گئے 17 ہزار 500 پولنگ سٹیشنوں میں سے 6 ہزار 599 پنجاب اور 4 ہزار 430 سندھ میں ہیں جن کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد 2 ہزار 038 اور خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 344 ہے، پنجاب میں 15 ہزار 829 پولنگ سٹیشنز کو حساس، سندھ میں 8 ہزار 030، بلوچستان میں 2ہزار 068 اور خیبرپختونخوا میں 6 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز حساس زمرے میں آتے ہیں جب کہ ملک بھر میں 42 ہزار 500 پولنگ سٹیشنز نارمل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں