ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی شامت آگئی، لاہور پولیس کا سخت کریک ڈاؤن

لاہور (پی این آئی) ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہاہے کہ لاہور پولیس الیکشن پر امن بنانے کیلئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، شہر کو اسلحہ سے پاک بنانے کی مہم جاری ہے۔

شہر یوں میں خوف وہراس پھیلانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے، بغیر لائسنس اسلحہ کو ضبط کیا جائے، لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشنز تیز کیے جائیں ۔اسلحہ دوکانوں کی انسپکشن ,بغیر لائسنس اسلحہ کی دوکانوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس آپریشنزونگ نے 27 دسمبر سے جاری مہم کے دوران اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 723 مقدمات درج کیے، ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 754 افراد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 20 کلاشنکوف، 66 رائفلز، 24 بندوقیں، 602 پسٹلز اور06 ہزار سے زائد گولیا ں بھی برآمد کی گئیں، کارروائی کے دوران کینٹ ڈویژن پولیس نے 154، سول لائنز 91، سٹی 166، اقبال ٹاؤن122، صدر 160جب کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 30 مقدمات درج کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close