سیاسی سرگرمیوں میں حصہ کیوں لیا؟ باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

پشاور (پی این آئی)پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر باپ نے بیٹے کا قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ بڈھ بیر میں ملزم بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کررہا تھا، سیاست سے دور رہنے کی نصیحت پر باپ بیٹے میں تکرار ہوئی اور اس دوران باپ نے بیٹے پر فائرنگ کردی۔ملزم کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا اور ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بیٹا بیرون ملک مزدوری کر رہا تھا اور 2 ماہ قبل وطن واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close