مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو بڑی دھمکی دے ڈالی

کراچی (پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے 15 برس کے ظلم کا حساب لیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کی سندھ حکومت کو بھی فارغ کریں گے۔

باغ جناح کراچی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے یہ شہر دوبارہ ایم کیو ایم کے نمائندوں کے ہاتھوں بنایا جائے گا، یہ شہر نکلے گا اور پتنگ کو کامیاب کرے گا،جسے بھی وزیراعظم بننے کےلیے متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت چاہیے وہ ہماری تجویز کردہ 3 آئینی ترامیم کروائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے خاندان اور احباب کے ساتھ مل کر الیکشن مہم کا حصہ بن جائیں، ہم اس بار کراچی اور سندھ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔سسٹم اور کرپشن کے نام پر پینے کا پانی چوری کر کے ٹینکروں سے بیچا جاتا ہے، 15 برس کی ناقص کارکردگی کے بعد لندن کے بائیکاٹ کو ہوا دی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close