8 فروری عوام کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن قراردیدیا گیا

لاہور (پی این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کو قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترازو پر مہر لگا کر ملک کو نا اہل اور نالائق اشرافیہ سے بچانا ہو گا جبکہ ہر شخص مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکومتوں کو بدعائیں دے رہا ہے، سابقہ تینوں حکمران جماعتیں ناکام ثابت ہو چکی۔سراج الحق نے کہا کہ تینوں پارٹیاں آئی ایم ایف کی غلامی اور عوام سے انتقام پر یقین رکھتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی صرف اللہ کی غلامی اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل اب صرف جماعت اسلامی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close