اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کے کامیاب امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرانا آسان نہیں ہو گا، ایسا کرنے کیلئے انہیں اٹھانا پڑے گا، پھینٹی لگانی پڑے گی۔
گفتگو کے دوران حامد میر کا الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق کہنا تھا کہ فی الحال پی ٹی آئی کارکنان اپنے امیداروں کی انتخابی مہم پورے جوش اور جذبے سے جاری رکھے ہوئے ہیں، الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی امیدوار کسی دوسری جماعت میں چلے جائیں تو یہ آسانی سے نہیں ہو سکے گا، ایسے امیدوار کو پی ٹی کارکنان کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کسی کامیاب امیدوار نے وفاداری تبدیل کی تو اس کا مطلب زور، زبردستی ہو گا۔ استحکام پاکستان پارٹی کی نجی محفلوں میں اوپر بات ہو جانے سے متعلق کہا جانے لگا ہے، اور وہ پنجاب کا آئندہ وزیراعلیٰ اپنی جماعت سے ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو وفاداریاں تبدیل کرانے سے متعلق خدشات کا الیکشن سے پہلے جائزہ لینا چاہئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں