اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے فوج کیساتھ کوئی جھگڑا نہیں کیا، یہ غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کے دوران فوج سے بات کرنے کے مینڈیٹ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ نہ میرے پاس مینڈیٹ ہے نہ میں بات کرتا ہوں۔ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ہم نے اس حوالے سے کئی بیانات دے چکے ہیں، عمران خان نے بھی اس مدعے پر اپنا موقف دیا، ہم کہتے آئے ہیں کہ شفاف انتخابات کیلئے سب کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف ‘بلے’ کو بچانے کیلئے پارٹی کی چیئرمین شپ کے عہدے سے مستعفی ہوئے، اگر حکومت ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن نے ہمیں آسان راستہ دیا تو بحثیت مجموعی آگے بڑھ سکیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اب سیز فائر ہونی چاہئے اور مستقبل کی جانب پیش قدمی کرنی چاہئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں