پیٹرول کی قیمت آدھی اور کم آمدنی والوں کو تین مرلے کا پلاٹ دینے کا اعلان

خانیوال (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے حکومت ملنے پر بڑے پیکج کا اعلان کر دیا۔

پیٹرول کی قیمت آدھی، غریبوں کو 3 مرلے کے پلاٹس دینے کا اعلان۔ خانیوال میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو متوسط طبقے کیلئے 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔ ساڑھے 12 ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کیلئے بھی بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں فلیٹ تعمیر کریں گے، جن لوگوں کے پاس گھر نہیں ان کو 3 مرلے کے پلاٹ دیں گے، مکانوں کی تعمیر کیلئے قرضے بھی فراہم کریں گے۔آئی پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں والا مہنگا پیٹرول اسی قیمت پر موٹرسائیکل والوں کو فروخت کیا جا رہا ہے، اقتدار میں آ کر غریبوں کیلئے پیٹرول کی قیمت آدھی کر دیں گے۔ 9 مئی ہمارے لئے ریڈ لائن ہے، ایسے افراد جو 9 مئی واقعات میں ملوث نہیں انہیں انتخابات لڑنے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close