چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے طاقتور حلقو ں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ طاقتور حلقوں کو سمجھ لینا چاہئے اب بہت ہو گیا، ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ رہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل شروع ہو گیا اس کے باوجود تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں نرمی نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں الیکشن میں حصہ لینے دیں، عمران خان نے فوج کیساتھ کوئی جھگڑا نہیں کیا، یہ غلط فہمی ہم دور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی صورت مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین تھے، ہیں اور چیئرمین ہی رہیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم کسی کے ساتھ اگر بیٹھے تو اپنے بیانیے کو لے کر چلیں گے، کسی کی وکٹ پر نہیں کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close