تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم رہنما سینکڑوں کارکنان سمیت ن لیگ میں شامل ہوگیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم پارٹی مقامی عہدیداران اور سینکڑوں کارکنان سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے مہر محمد وسیم نے ساتھیوں سمیت مریم نواز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ساتھ لاہور میں ملاقات کی اور ان کے حق میں دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ کیا۔مریم نواز نے مہر محمد وسیم کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپ نے ترقی کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی، سال 2018 سے 2022ء کے درمیان نااہلی کا اثر پورے پاکستان کو بھگتنا پڑا۔مہر محمد وسیم کے ہمراہ پی پی اور این اے 119 کے چیئرمین، وائس چیئرمین، پارٹی کے عہدیداران ، چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی سمیت سینکڑوں کارکنان نے (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ بتایا گیا ہےکہ مہر محمد وسیم 25 جنوری کو اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close