ن لیگ کے ٹکٹ پرکونسا امیدوار کہاں سے انتخاب لڑیگا؟ پارٹی نے فہرست جاری کردی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی تاہم قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی چھوڑ دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ن لیگ الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنی پارٹی کے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کی، جس میں انہوں نے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کے ساتھ قومی اسمبلی کے امیداواروں کی فہرست بھی جاری کی۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے 53 حلقوں میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا، خالی چھوڑے جانے والے حلقوں میں این اے 4، این اے 12، این اے 19، این اے 20، این اے 21، این اے 22، این اے 28، این اے 44، این اے 45، این اے 48، 54 این اے ، این اے 64، این اے 92، این اے 117، این اے 128، این اے 143، این اے 149، این اےشامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں