کیا ہم نے کہا تھا آرمی چیف کی۔۔؟رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کو نشانے پر رکھ لیا

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہم نے کہا تھا آرمی چیف کی تعیناتی پر راولپنڈی میں انسانوں کا سیلاب لے آؤ؟۔

اتوار کو فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انتظار کرنے پر کارکنوں سے معذرت خواہ ہوں، آج کا اجلاس ن لیگ کی انتخابی مہم میں بنیادی کردار ادا کرے گا، فیصل آباد میں کامیابی کیلئے بھی اہم ثابت ہوگا، جلسے کے انتظام پر جمعیت اہلحدیث کا شکر گزار ہوں، مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ہمیشہ ڈسپلن کی پاسداری کی، ہمارے کارکنوں نے بھی احتجاج کے بعد ڈسپلن کا راستہ اپنایا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کے بعض حلقوں میں 20 سے 25 امیدوار بھی سامنے آئے ہیں، یہ تعلق ، محبت اور پیار قائم رہے گا، بھرپور کوشش ہوگی کسی کو ناراض نہ کریں، ن لیگ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close