عمران خان کو کس کی خواہش پر جیل میں ڈالا گیا؟بڑا انکشاف

کراچی ( پی این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنے کی خواہش مسلم لیگ ن کی تھی۔

”ساڈی گل ہوگئی“ کے بعد کام بن نہیں رہا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنی خواہشات پوری کرائی ہیں، ن لیگ کی خواہش تھی کہ الیکشن آگے چلے جائیں، عمران خان کو جیل میں ڈالنے کی خواہش بھی ن لیگ کی تھی، ن لیگ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینے کی خواہش بھی رکھتی تھی لیکن اس وقت مسلم لیگ ن کی صورتِ حال بہت خراب ہے اس لیے وہ پریشان ہیں کیوں کہ ن لیگ والے گراؤنڈ میں اترے تو انہیں صورتِ حال کا اندازہ ہوا۔سعید غنی نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کس کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close