اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو گیا۔
اس حوالے سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے اسکول سے باہر ہیں۔پی آئی ای نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 36 لاکھ سے زائد بچے اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اسکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں۔2016-17 میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی، 2021-22 میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائر سیکنڈری سطح پر 2021-22 میں 60 فیصد بچے اسکول سے باہر تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں