پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی اہم وکٹیں گرادیں

کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میں تمام دوستوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، اُمید ہے نئے شامل ہونے والے لوگ اسی جذبے سے کام کریں گے۔ایم کیو ایم کے سابق کارکن شکیل احمد نے کہا کہ ہم نے پینتیس سال ایم کیو ایم پاکستان کو دیے، آج لگتا ہے ایم کیو ایم کو ہماری ضرورت نہیں ہے، پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا مقصد شہر کو ترقی دینا ہے، ہم نے پیپلز پارٹی سے کراچی کے مسائل پر بات کی ہے۔شکیل احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان شہریوں کی خدمت نہیں کر پا رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر کی وجہ سے ہماری سوچ تبدیل ہوئی، میئر کراچی بھی کراچی سے ہی تعلق رکھتے ہیں، بلاول بھٹو کا یہ کہنا وزیرِ اعلیٰ کراچی سے بھی ہوسکتا ہے خوش آئند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close