ملک کے میدانی علاقےشدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹروے ٹریفک کیلئے کہاں کہاں سے بند کر دی گئی؟

لاہور (پی این آئی) بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک بند کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد لاہور ایم ٹو اور ملتان سکھر کے مختلف سیکشن بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔حد نگاہ کم ہونے سے قومی شاہراہوں پر بھی عوام کو آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرات اسکردو میں منفی09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں منفی 06، گلگت اور استور میں منفی 05 ، کوئٹہ میں ایک، اسلام آباد اور مظفر آباد میں 2، ملتان اور مٹھی میں 4، لاہور، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ساہیوال اور پشاور میں 5، سکھر میں 6، سبی میں 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرات 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close