اسلام آباد(پی این آئی)سی ایس ایس امتحانات میں پیپرزکی تبدیلی کے انکشاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے تحت سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) کے امتحانات میں پیپرز کی تبدیلی کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔رپورٹس کے مطابق ایف پی ایس سی کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایف پی ایس سی کی سیکریسی برانچ کے اسسٹنٹ ندیم کو گرفتار کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر دو امیدواروں کے جوابات پر مبنی شیٹس تبدیل کرنے کا الزام ہے،
ملزم نے دونوں امیدواروں سے شیٹس تبدیل کرنے پر 10لاکھ وصول کیے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ندیم نے سی ایس ایس 2022 کے منعقدہ امتحانات میں جوابات کی شیٹس تبدیل کیں۔آیف آئی آر کے مطابق دونوں امیدواروں کا انٹرویو تسلی بخش نہ ہونے پر تحقیقات کی گئیں، ایف پی ایس سی کی تین رکنی کمیٹی کے تحقیقات کرنے پر ملزم ندیم کا کردار سامنے آیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے ہلار احمد اور علی شیر نامی امیدواروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کے لیے سہولت کاری کرنے پر ابراہیم نامی شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں