احتساب عدالت کے جج ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر چلے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)احتساب عدالت کے جج ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر چلے گئے۔۔۔۔۔۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کیوجہ سے ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کی درخواست دیدی۔ذرائع کیمطابق جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائر ہو رہے ہیں،انہوں نے مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے چھٹیوں کیلئے خط لکھدیا ۔ ذرائع کیمطابق جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کیلئے خط لکھا ، جج محمد بشیر نے خط اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو لکھا ہےاور خط ہائیکورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو موصول بھی ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ جج محمد بشیر نے ہی العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل کیس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزائیں سنائیں اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس بھی انہی کی عدالت میں ہی چل رہا تھا۔ اسکے علاوہ جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس بھی سنا جب کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس اور راجا پرویز اشرف بھی رینٹل پاور کیس میں جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close