اقتدار میں آکر۔۔۔۔۔؟جہانگیرترین کا بڑا دعوٰی

لاہور(پی این آئی)اقتدار میں آکر۔۔۔۔۔؟جہانگیرترین کا بڑا دعوٰی۔۔۔۔۔۔استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ آئی پی پی اقتدار میں آکر ایسا کام کرے گی کہ لوگ سابق حکمرانوں کےکام بھول جائیں گے۔لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک ہوگی تو ملک ٹھیک ہوجائےگا،کامیاب ہوکر پہلے سے زیادہ کام کروں گا، تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کوئی زیادتی کرےگا تو میں آپ کے ساتھ ہوں گا،

ملتان سے الیکشن لڑ رہا ہوں لیکن لودھراں میری اولین ترجیح ہے، میرا فرض ہے جو لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں ہمیشہ ان کا خیال رکھوں، یقین دلاتا ہوں کہ لودھراں کی خدمت کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی اقتدار میں آکر ایسا کام کرے گی کہ لوگ سابق حکمرانوں کےکام بھول جائیں گے، ملک میں خوشیاں ہوں گی نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close