نوشہرہ (پی این آئی) سربراہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرینزپرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مخالفین پریشان ہیں کہ پرویز خٹک سے کیسے نمٹیں، لیکن میں ان کو دن میں تارے دکھاؤنگا۔
نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میری سیاست میں صرف ایک خواہش ہے کہ نوشہرہ کے ہر گلی کوچے تک بنیادی سہولیات کوپہنچادو ں،میں ووٹ اس ملک اور صوبے کی ترقی کے لیے مانگ رہا ہوں،میں عمران خان نہیں کہ وعدہ کرکے بھول جاتا ہوں،نوشہرہ کے دوقومی اور پانچ صوبائی سیٹوں سے میں اور میرے بچے الیکشن لڑ رہے ہیں اور جیت کر دکھائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ سالہ پی ڈی ایم حکومت نے ترقیاتی کاموں کو روک دیا،پی ڈی ایم کی حکومت بتائے ڈیڑھ سال میں کیا ایک کلومیٹر سڑک بھی بنائی؟نوشہرہ کو سیلاب سے میں نے بچایا، یونیورسٹی اور کالج میں نے بنائے۔آج اس صوبے سے پرویز خٹک کی کارکردگی نکال دیں تو یہ صوبہ کھنڈر نظر آئے گا۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں کسی نے عوام سے اسلام کے نام پر ووٹ لیا تو کسی نے روٹی کپڑا مکان کے نام پر ،وہ اپنے خطاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا نہ بھولے، کہاعمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا ،عمران خان کہتے تھے میں آؤنگا تو ڈالروں کی بارش ہوگی لیکن ان کے آنے کے بعد ملک میں ڈالرز ہی غائب ہوگئے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میری یہ خواہش تھی کہ یہ چور اکھٹے ہوکر میرا مقابلہ کریں،میری دلی خواہش پوری ہوگئی ہے اب ان سب کو میں اکیلا شکست دونگا،میں نے آج تک کوئی بے ایمانی کی نہ چوری ،میرا دامن صاف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں