ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز میں تعطل کی وجہ کیا نکلی؟ پی ٹی آئی نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے تعطل پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بیان سامنے آگیا۔پی ٹی اےکی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ تکنیکی خرابی کو درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ ہفتےکی شام کو ملک میں ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین نے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونےکی شکایات کی تھیں۔صارفین کو مختلف سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔خیال رہے کہ 7 جنوری کی شام کو بھی فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رک گئی تھی جب کہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close