تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، جہانگیر ترین نے ملتان سے بڑی حمایت حاصل کرلی

ملتان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 سے زائد یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سابق ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کی پارٹی آنے والی حکومت کا حصہ ہوگی، ’ارینجمنٹ‘ کے تحت الیکشن اکٹھے لڑ رہے ہیں تو عوام کے کام بھی اکٹھے ہوں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا آزاد امیداروں کو بعد میں زبردستی آئی پی پی میں شامل کرایا جائے گا؟ جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت بنانے کے حوالے سے اپنے کردار کو ہنس کر یاد کیا اور بات آئی گئی ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ بہترین کام کریں گے، حلقے کی شکل بدل دیں گے، نوجوانوں پر خصوصی توجہ رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close