ن لیگ نے سابق وفاقی وزیر اور سینئر لیگی رہنما کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعلیٰ اور سابق گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق مہتاب عباسی کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔خیال رہےکہ قیادت سے ناراض مہتاب عباسی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا، مہتاب عباسی نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کی تعریف بھی کی تھی۔مہتاب عباسی گزشتہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے خفا تھے اور انہوں نے رواں برس فروری میں مرکزی نائب صدر ن لیگ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close