نواز شریف وزیراعظم بن سکتے ہیں یا نہیں؟ تہلکہ خیز پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی ( پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان نے نواز شریف کے چوتھی باروزیراعظم نہ بننے کی پیش گوئی کردی، سابق صوبائی وزیر کہتے ہیں ’فیوچر بلاول بھٹو، مریم اور شہباز شریف کا ہے‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف الیکشن تو لڑسکتےہیں مگر وزیراعظم نہیں بن سکتے، یقین سے کہتا ہوں اب پیپلزپارٹی حکومت بنانے جارہی ہے اور وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا، تاہم اگر ن لیگ سے کوئی وزیراعظم بنا تومریم یا پھر شہبازشریف بن سکتے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے عام انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے، بلے والے اب آزاد ہیں وہ بلاول بھٹوکو ووٹ دیں گے، پی پی پی سندھ اور بلوچستان میں مضبوط ہے، کے پی اورپنجاب میں بھی پیپلزپارٹی اکثریت میں ہوگی، پیپلزپارٹی پہلے پنجاب میں کمزور تھی اب وہاں بھی ٹکٹس کی ڈمانڈ ہے، اس بار الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا۔علاوہ ازیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے چانسز ہیں، عمران خان فی الحال اس الیکشن میں مائنس ہو چکے ہیں، نہیں لگتا کہ ان حالات میں کوئی ایک پارٹی اکثریت سے حکومت بنائے گی، ملک میں اب جو بھی حکومت بنے گی وہ اتحاد بنے گی۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا تھا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، نواز لیگ کو خوش فہمی ہے تو وہ رہے لیکن وفاق میں حکومت بلاول بھٹو زرداری کی ہوگی، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان مل بھی جائے تو فرق نہیں پڑتا، وہ اب ہار کی ریس میں ہے جیت کی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں لیکن کبھی کامیاب نہیں ہوتے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، ججز کے مستعفی ہونے اور الیکشن کمیشن کے سیکریٹریز کی چھٹی سے الیکشن کمیشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close