عمران خان فوری نااہلی سے بچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا ہے۔۔۔۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جج کے اچانک بیماری کی طویل رخصت کی درخواست سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فوری نااہلی سے بچ گئے ہیں ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج محمد بشیر 14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کے لیے خط اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو لکھا ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جج مزکورہ خط ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو موصول ہو گیا ہے۔۔۔۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے خط میں کہا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہی العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزائیں سنائی تھیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی ان کی عدالت میں ہی چل رہا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں