کس جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی اور کس سے نہیں؟ق لیگ نے واضع کر دیا

لاہور(پی این آئی)کس جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی اور کس سے نہیں؟ق لیگ نے واضع کر دیا۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ( ق ) نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹیں جاری کر دیں۔ق لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کی 18 اور صوبائی حلقوں کی 57 ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں اور کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی گئی۔مسلم لیگ ( ق )نے پنجاب کی صوبائی سیٹوں کیلئے 36، خیبر پختونخوا ( کے پی) کے لئے 5 اور بلوچستان میں 4 امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں صوبائی حلقوں کیلئے 12 ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں سالک حسین، حسین الہٰی، موسٰی الہٰی اور طارق بشیر چیمہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔کراچی سے طارق حسن، ارشد علی ، محمد جمیل اور سید فیضان انیس کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close