ن لیگ کی رہنما کے آنے پر بدتمیزی، وکیل گرفتار

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی رہنما کے آنے پر بدتمیزی، وکیل گرفتار۔۔۔۔۔۔۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل عتیق الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی آمد پر چور چور کے نعرے لگائے تھے۔پولیس نے بتایا کہ وکیل عتیق الرحمٰن منع کرنے کے باوجود کارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عتیق الرحمٰن سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close