صحت سہولت کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

لاہور (پی این آئی ) پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت محدود کر دیے جانے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیس بھی بڑھانے کا فیصلہ، سرکاری ہسپتالوں میں سینکڑوں ٹیسٹوں کی فیس میں اضافہ ہو گا۔

پنجاب حکومت کو 10 ارب روپے کی آمدن کی توقع۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی موجودہ نگران حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 800 سے زائد مختلف ٹیسٹوں کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیس میں اضافے کی حتمی منظوری پنجاب کی صوبائی کابینہ نے دینی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سابق دور حکومت میں مذکورہ ٹیسٹوں کی فیس بڑھانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے 2019ء میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا لیکن اس وقت کی صوبائی حکومت نے عوامی تنقید کے باعث نوٹیفکیشن واپس لے لیا جسے اب محکمہ صحت پنجاب نے دوبارہ بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹیسٹوں کی فیس میں اضافہ سے پنجاب حکومت کو 10 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close