ن لیگی رہنما احسن اقبال نئی مشکل میں گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی) ن لیگی رہنما احسن اقبال نئی مشکل میں گرفتار ۔۔ مخالفین کو ہراساں کرنے کے الزام میں احسن اقبال کے خلاف 45 سابق یوسی چیئرمین نے رٹ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

سابق یوسی چیئرمین نے دائر کردہ درخواست میں کہا کہ احسن اقبال مد مقابل امیدوار اویس قاسم پر دستبرداری کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، چوہدری اویس قاسم کے حق میں ریلی نکالنے یاجلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ عدالت درخواست گزاروں اور فیملیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کاحکم دے۔پولیس کو درخواست گزاروں کو گرفتار کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چوہدری اویس قاسم حلقہ میں بھاری اکثریت رکھتے ہیں، احسن اقبال کی جانب سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close