عام انتخابات ملتوی؟ ایک بار پھر آواز بلند ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے ہوں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی سلامتی کمیٹی آج کے خصوصی اجلاس میں لاکھوں فوجیوں کو سرحدوں سے ہٹا کر گلی کوچوں میں لگانے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے آج قوم میں مثالی اتحاد نظر آرہا ہے کیسے ممکن ہیں کہ اب ہم سرحدوں کی انتہائی کشیدہ صورتحال کے باوجود اپنے فوجیوں سے کہیں کہ وہ غضب کے متنازعہ الیکشن میں متحارب سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے گتھم گتھا ہونے سے بچائیں۔ سینئر صحافی نے مزید کہا کہ دس سال کی بدترین دہشت گردی کی فضا جاری ہے، دشمن پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، SIFC کے تحت استحکام معیشیت کی حوصلہ افزا پیش رفت کو تہس نہس کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت نہیں کہ ہم ان الیکشن کی جانب جائیں جو ملک میں آج جاری مثالی ہم آہنگ،ی فوج کے ادارے اور صالاحیت پر فخریہ اعتماد کو اپنے ہاتھوں تتر بتر کردیں۔ کبھی نہیں ہونا چاہئیے ۔ اس سے قبل بھی ایران کی سرحدی اشتعال انگیزی کے بعد کامران خان نے الیکشن موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کامران خان نے کہا ہے کہ فوری طور پر الیکشن موخر ہونے چاہیں۔ پاکستان کی افواج کل کی بھیانک پیش رفت اور ایرانی حکومت کے پاکستان پر اعلانیہ حملے کے بعد ملک کے گلی کوچوں میں انتخابات سیکورٹی فراہم کریں گی یا پاکستان کی سرحدات پر لاحق جنگ کے حقیقی خطرات سے نمٹیں گی؟۔ ملک پہلے ہی دس سال کی بدترین دہشت گردی کی لہر کا شکار ہے بے اعتبار الیکشن کی نہیں پاکستان کو سیکیورٹی اور معاشی استحکام و ترقی کی فوری ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close