عام انتخابات سے قبل ن لیگ کو اہم کامیابی مل گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کو لاہور کی انتخابی سیاست میں اہم کامیابی حاصل ہوگئی ہے، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز ڈایال نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بڑی سیاسی پیش رفت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ہوئی جہاں اعجاز ڈیال نے حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حمایت کر دی۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے اعجاز ڈیال کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں طلحہ برکی بھی موجود تھے۔اعجاز ڈیال نے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق ، صوبائی اسمبلی کے امیدوارسہیل شوکت بٹ اور حبیب اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اعجاز ڈیال کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close