مسلم لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی یا نہیں؟ چوہدری سالک حسین نے حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے رہنما سالک حسین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ گجرات میں مسلم لیگ (ن) کا اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں نہ دینے کا فیصلہ اپنا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا بھی گزشتہ ہفتے بیان آیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری شجات کے اس بیان سے قبل یہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ چوہدری سالک حسین سے گجرات کے حلقہ این اے 64 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close