پاک ایران کشیدگی، سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی حالت کیسی ہے؟ افسوسناک تفصیلات

ویب ڈیسک (پی این آئی) ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی سے سرحدی علاقوں کے رہائشی خوف زدہ جبکہ تاجر اور ایرانی تیل کا کام کرنے والے مزدور پریشان ہیں۔

منگل کو ایران کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پہاڑی علاقے کوہ سبز میں میزائل حملے کئے گئے جس میں دو بچے ہلاک اور خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔اس کارروائی پر پاکستان نے سخت ردعمل دیا اور سنگین نتائج کے لیے خبردار کیا اور 48 گھنٹے کے اندر جمعرات کی علیٰ الصبح جوابی کارروائی کی۔پاکستان نے پنجگور سے ہی متصل ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع سراوان میں داغے گئے میزائل حملوں میں بلوچستان میں سرگرم عسکریت پسند تنظیموں بلوچ لبریشن فرنٹ اور بلوچ لبریشن آرمی کے کم از کم پانچ عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے اس کارروائی میں نو غیرایرانی باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close