تحریک انصاف کو بڑی کامیابی،ن لیگ کے اہم گروپ کاپی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

پشاور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سردار مہتاب گروپ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مہتاب گروپ کے ترجمان جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 سے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر کارکنان کے ساتھ زیادتی کی جس پر مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار مہتاب گروپ اب عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے والے علی خان جدون کی حمایت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close