نادرا کا عوام الناس کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام الناس کی تجاویز پر پاک آئی ڈی کا نیاورژن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے ورژن میں بائیومیٹرک تصدیق اور انگوٹھے کی تصدیق کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔

نادرا حکام کے مطابق عوام کی تجاویز کی روشنی میں، آئندہ ہفتے میں پاک آئی ڈی کا نیا ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔نیا ورژن 3.0 مندرجہ ذیل بہتریوں اور نئی خصوصیات کے ساتھ جس میں شامل ہے جس میں بائیو میٹرک اور انگوٹھے کی تصدیق کی سہولت کے ساتھ ساتھ ایپلی کیشن کو صرف اپنے ہی خاندانی کےافراد کے لئے استعمال کرنے ، ایف آر سی اور منسوخی سرٹیفیکیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ اور فون پر محفوظ کرنے کی اضافی سہولت شامل ہے۔مستقبل کی ریلیز میں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز کے علاوہ مختلف ڈیجیٹل ادائیگی کے آپشنز اور دیگر مطلوبہ خصوصیات شامل کی جائیں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close