سکھر(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں کمشنر سے پوچھ کر نمائندے منتخب کیے جاتے تھے، ملازمین کی تنخواہیں اضافہ کرکے ڈبل کریں گے۔
سکھر کے علاقے کندھرا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ جو کارواں ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا وہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، ماضی میں عوام سے پوچھا نہیں جاتا تھا کہ کس کو نمائندہ بنائیں، کمشنر سے پوچھ کر نمائندے منتخب کیے جاتے تھے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اب عوام سے پوچھ کر نمائندے منتخب کیے جاتے ہیں، ہم نے جو عوام سے وعدے کیے وہ پورے کرکے دکھائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ کا پروگرام دیا اب اس میں اضافہ کریں گے، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے ڈبل کریں گے۔ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ بجلی کا مسئلہ ہے، سولر پینلز کے ذریعے مفت بجلی دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ریاست مضبوط ہو، عوام اپنے قدموں پر کھڑے ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں