پی ٹی آئی رہنما کو بڑا جھٹکا لگ گیا

فیصل آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عمر فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

ملک عمر فاروق نے این اے 99 اور پی پی 107 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات ابتدائی طور پر دستخط میں فرق پر مسترد کئے گئے، ایپلٹ ٹریبونل نے نظرثانی پراعتراض مسترد کرکے انہیں الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دیدیا تھا۔ن لیگ کے رہنما خالد پرویز گل نے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی تھی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے باعث کاغذات مسترد کئے گئے۔پی ٹی آئی کے رہنما ملک عمر فاروق نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close