ایک بار پھر زلزلے کے خوفناک جھٹکے، عوام میں شدید خوف و ہراس

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلو میٹر اور مرکز ہرنائی سے 45 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔ یاد رہے کہ 11 جنوری کو ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا تو شہری کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close