پارٹی خدمات گنوانے پر پی ٹی آئی کے سابق وزیر کو شرمند گی کا سامنا

پشاور(پی این آئی)پارٹی خدمات گنوانے پر پی ٹی آئی کے سابق وزیر کو شرمند گی کا سامنا۔۔۔۔۔۔چارسدہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 65 سے آزاد امیدوار اور سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیاں گنوا رہے تھے کہ 8 سال کے بچنے نے انہیں جھوٹا بول دیا۔پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور کی وائرل ویڈیو میں انہیں چارسدہ میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔کارنر میٹنگ سے خطاب میں فضل شکور نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی حکومت میں مساجد کی سولرائزیشن کی گئی،

مساجد کے آئمہ کرام کیلئے تنخواہیں مقرر کی گئیں۔سابق وزیر کی تقریر کے دوران ایک لڑکا آوازیں کسنے لگا کہ یہ سب جھوٹ ہے جس پر سابق صوبائی وزیر ہنس پڑے اور بچے کیلئے تالیاں بجائیں۔ سابق وزیر فضل شکور نے کہا کہ تنقید کا حق سب کو ہے، تنقید اور آوازیں 7 یا 8 سال کے بچے نے لگائیں جسے کچھ بھی پتا نہیں تاہم اس بچے کی رائے کا بھی احترام کرتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close