لاپتہ افرادکا معاملہ، سپریم کورٹ کے احکامات،اہم پیشرفت

اسلام آباد(پی این آئی)لاپتہ افرادکا معاملہ، سپریم کورٹ کے احکامات،اہم پیشرفت۔۔۔۔۔۔نگراں حکومت نے لاپتہ افراد سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے اقدامات شروع کردیے۔ذرائع کے مطابق، اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کوخط لکھ دیا ہے۔خط میں سپریم کورٹ کے 3 جنوری 2024ء کی جانب سے جاری کیے گئے آرڈر کے پیرا 11 کاحوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تحریری اقرار نامہ جمع کروانے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج کے بعد کسی شخص کو غیر قانونی لاپتہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ نے کسی شخص کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کرنے پر تحریری جواب بھی مانگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کے آرڈر کے پیرا 11میں وفاقی حکومت کو تحریری جواب جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے، متعلقہ وزارتوں کے سینئر ترین افسران سے دستخط شدہ تحریری اقرار نامہ بھی مانگا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں آمنہ مسعود جنجوعہ اور دیگر نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں