چوہدری سرور کا ق لیگ چھوڑنے کا فیصلہ، کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنیوالے ہیں؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) سابق گورنر پنجاب و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری سرور نے ق لیگ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

 

 

چودھری سرور کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب چودھری سرور 21 جنوری کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی چودھری سرور سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ چودھری سرور این اے 127 میں بلاول بھٹو کی حمایت کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔

 

 

 

دوسری جانب لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے مسلم لیگ ق کے امیدوار میاں وحید احمد بھی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ این اے 117 سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم کے آغاز پر ہی کئی کامیابیاں حاصل کرلیں، مسلم لیگ ق کے امیدوار میاں وحید احمد بھی عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حلقوں پی پی 145 اور 146 سے بھی دو امیدوار دستبردار ہوگئے، عبدالعلیم خان کی حمایت کردی، حشمت علی اور راشد ریاض نے عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم میں شامل ہونے اور دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close