عمران خان کے ایران سے متعلق بیان کو غداری قرار دیدیا گیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایران سے متعلق بیان کو غداری قرار دے۔

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت سے چندہ لینے والے نے یہی بیان دینا تھا ،یہ غدار پاکستان پر چار سال تک وزیراعظم مسلط رہا ،یہ پاکستان کے بجائے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے ،اسے پاکستانی بچوں کی شہادت کا غم نہیں، دہشت گردوں کے مارے جانے کا غم ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ بیان کوئی محب الوطن پاکستانی نہیں صرف دہشت گردوں کا ترجمان دے سکتا ہے، 9 مئی کے مجرم کے خلاف اس بیان پر پاکستان سے سنگین غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close