کراچی(پی این آئی) پاکستانی ائیرلائنز کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا، خلیج سے پاکستان آنے والی پاکستانی ائیرلائنز کو مسقط کا روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
جبکہ پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جارہا ہے، مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہو رہی تھی، پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی خاقان مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاحال ایران کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی حکومت سے کوئی ہدایت نہیں ملی، تاہم صورتحال کو بغور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں