عمران خان کس سینئر پی ٹی آئی رہنما سے ناراض ہیں؟ بڑا انکشاف

راولپنڈی (پی این آئی) رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان رؤف حسن سے ناراض ہیں۔

 

انہوں نے ان سے متعلق شکوہ کیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ سے میری واپسی سے متعلق نوٹی فکیشن سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔

 

 

شیر افضل مروت نے کہا کہ حامد خان پی ٹی آئی کے چیئرمین بننا چاہتے تھے، میں نے مخالفت کی، اس لیے وہ میرے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رؤف حسن، شعیب شاہین اور حامد خان تینوں ایک ہی گروپ کا حصہ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرسٹر گوہر کو پارٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے تھے۔ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ان سمیت چاہتے تھے کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ اس رات قوم کو نہ بتاؤں ۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے احساس ہوا یہ سب گیم ہے اور یہ اپنے حق میں یہ سب کر رہے ہیں، تب میں نے باہر پریس کانفرنس میں میڈیا کو وہ بتایا جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں